• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنید صفدر نے نکاح کی تقریب میں اہلیہ کیلئے کونسا گانا گایا؟

مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر نے لندن کے فائیو اسٹار ہوٹل میں منعقدہ نکاح کی تقریب میں اپنی آواز کا جادو بھی جگایا۔

نکاح کی تقریب میں اگرچہ ایک پیشہ ور گلوکار  نوین کندرا کی خدمات بھی حاصل کی گئی تھیں جنہوں نے اپنے گانوں سے سامعین کو مسحور کیا لیکن وہیں جنید نے بھی اپنی سُریلی آواز میں اہلیہ کے لیے گانا گایا۔


جنید صفدر نے  تقریب میں موجود مہمانوں کو اپنی گلوکاری کی صلاحیت سے  متاثر کیا ، خاص طور پر ان کی اہلیہ عائشہ سیف بھی حیران نظر آئیں۔

جنید صفدر نے بھارتی فلم ’ہم کسی سے کم نہیں‘ کا  مقبول ترین گانا ’کیا ہوا تیرا وعدہ‘ گایا۔

یاد رہے کہ اتوار کو لندن کے مقامی ہوٹل میں جنید صفدر کے نکاح کی تقریب ہوئی جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت خاندان کے قریبی افراد شریک ہوئے۔

شادی کی خوشی میں جاتی امراء رائے ونڈ میں بھی تقریب کااہتمام کیا گیا۔ مریم نواز، انکی بیٹی مہرالنساء، شہباز شریف ، حمزہ شہباز اور دوسرے شرکاء نے لندن کی تقریب میں آن لائن شرکت کی۔

تازہ ترین