• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کابل ایئر پورٹ دھماکوں میں طالبان کا جانی نقصان نہیں ہوا: ذبیح اللّٰہ مجاہد


افغانستان کا کنٹرول سنبھالنے والے طالبان کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز دارالحکومت کابل کے ایئر پورٹ پر ہوئے بم دھماکوں میں طالبان کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

یہ بات طالبان کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ہے۔

ترجمان طالبان نے یہ بھی کہا ہے کہ دھماکا اُس علاقے میں ہوا جو امریکی فورسز کے کنٹرول میں ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل غیرملکی خبر ایجنسی نے طالبان عہدے دار کے حوالے سے کابل ایئر پورٹ دھماکوں میں 28 طالبان کے ہلاک ہونے کی خبر دی تھی۔

واضح رہے کہ پڑوسی ملک افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایئر پورٹ پر گزشتہ روز ہوئے 3 دھماکوں میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 108 ہو چکی ہے، جبکہ واقعے میں 150 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

تازہ ترین