کراچی کے علاقے کورنگی کی ایک کیمیکل فیکٹری میں آتشزدگی کے نتیجے میں جاں بحق 12 مزدوروں کی شناخت کرلی گئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد بھی شامل ہیں، علی، حسن، فرمان اور فرحان کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔
اسپتال حکام کے مطابق جناح اسپتال میں 16 مزدوروں کی لاشیں پہنچائی گئی ہیں، 12 مزدوروں کی شناخت ہوگئی، 4 افراد کی شناخت کی جارہی ہے۔
جاں بحق افراد میں صدام، مدثر، رضوان احمد، محمد فراز، عبدالفرمان، محمد فرحان، ریحان، صابر، فرحان شامل ہیں۔ جاں بحق افراد میں حسن علی، راشد حسین اور محمد عدنان بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن میں کیمیکل فیکٹری میں آگ لگنے سے درجن سے زائد مزدور موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق فیکٹری میں مختلف اشیاء کے بنانے میں استعمال ہونے والا کیمیکل موجود تھا، آگ کیمیکل کے ڈرم میں لگی اور پھیلتی گئی۔