• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالا جائے، شاہ محمود کا برطانوی وزیر خارجہ سے رابطہ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)پاکستان نے ایک بار پھر برطانیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالا جائے کیونکہ پاکستان سمجھتا ہے کہ یہ اس کیساتھ امتیازی عمل ہے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے یہ بات اپنے برطانوی ہم منصب کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ کے دوران کہی جس میں دوسرے امور کے علاوہ وزیرخارجہ نے ”ریڈ لسٹ“ کا معاملہ بھی اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کورونا کیسز میں بہت زیادہ بہتری آئی ہے، پاکستان کو ریڈلسٹ سے نکالا جائے۔شاہ محمود قریشی اور برطانوی وزیرخارجہ کے درمیان افغانستان کی صورتحال اور علاقائی سلامتی سے متعلق بات چیت کی گئی۔برطانوی وزیرخارجہ نے برطانوی شہریوں کے انخلاء میں تعاون پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

تازہ ترین