بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)موٹر وے پولیس بیٹ 20بہاولپور میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل مر زا فا دان بیگ اور سینئر سپر نٹنڈنٹ سیکٹر IIملتان غلام جعفر کی ہدایت پر تیز رفتاری غفلت و لا پرواہی سے ڈرائیونگ کر نے والے ڈرائیوروں کے خلاف 10روزہ مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ڈی ایس پی بیٹ 20سید محمد رضوان شاہ اور آپریشنل انسپکٹر عا صم عرشان نے تمام پٹرولنگ آفسران بیٹ کو ہدایت کی ہے کہ مہم کو کا میاب بنانے کیلئے تمام تر اقدامات اٹھائے جا ئیں تاکہ نیشنل ہا ئی ویز اینڈ موٹروے پر سفر کو محفوظ ترین بنا یا جا سکے۔ ابتک 10روزہ مہم کے دوران مجموعی طور پر 1525گاڑیوں کے چا لان کئے گئے اور قانون کی خلاف ورزی پر جر مانے عائد کئے گئے ہیں۔