• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلڈنگ بائی لاز، الاٹمنٹ شرائط کی خلاف ورزی، 25 فارم ہا ئوسز کو نو ٹس جاری

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) سی ڈی اے انتظامیہ نے بلڈنگ بائی لاز اور الاٹمنٹ کی شرائط کی خلاف ورزی کا ارتکاب کرنے والےاسلام آ باد کے 25 فارم ہا ئوسز کو نو ٹس جاری کردیے ہیں۔ سی ڈی اےکے بلڈنگ کنٹرول سیکشن نے پہلے مرحلے میں کل 126فارم ہا ئوسز کا سروے کیا ۔ یہ فارم ہا ئوسز پارک روڈ چک شہزاد ‘ کہوٹہ روڈ ‘ مری روڈ ‘ ترلائی کلاں اور سہانہ کی سکیموں میں واقع ہیں۔ سروے میں نشاندہی کی گئی کہ 25فارم ہا ئوسز کے مالکان نے بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی کی ہےاور نان کنفرنگ استعمال کے مرتکب ہو ئے ہیں۔ان 25کو نوٹس جاری کئے گئے تو 15الاٹیوں نے اپنے کاغذات جمع کرا دیے جبکہ دس ناکام رہے۔ انہیں شو کاز نو ٹس جاری کئے گئے ہیں کہ وہ اپنے متعلقہ کا غذات سات دن کے اندر جمع کرائیں ورنہ ان کی الاٹمنٹ منسوخ کردی جا ئے گی۔ ان مالکان نے مرغی ‘ انڈے پالنے یا باغات لگانے یا سبزی اگانے کی بجا ئے عالی شان محلات تعمیر کرلئے ہیں ۔ کورڈ ایریا بلڈنگ بائی لاز سے زیادہ تعمیر کیا ہوا ہے۔ بعض فارم ہا ئوسز میں شادی بیاہ کی تقریبات منعقد کرائی جا تی ہیں ۔ سی ڈی اے انتظامیہ نے بتایا ہے کہ فارم ہا ئوسز کا مکمل سروے کیا جا ئے گا اور یہ سروے دس دن میں مکمل ہوجا ئے گا۔ جن فارم ہا ئوسز کے مالکان ان مقاصد کے تحت فارم ہائوس استعمال نہیں کر ہے جس کیلئے ان کی الاٹمنٹ کی گئی ہے ان کے خلاف ایکشن لیاجا ئے گا۔ واضح رہے کہ فارم ہائوسز کے مالکان کی اکثریت با اثر شخصیات پر مشتمل ہے جنہوں نے ماضی میں سی ڈی اے کو ایکشن لینے سے روکے رکھا۔
تازہ ترین