صوابی( نمائندہ جنگ)ضلع صوابی میں قتل کی الگ الگ وارداتوں میں دو افراد کو موت کے گھاٹ اُتار دیا گیا محمد آصف سکنہ غازی کوٹ نے تھانہ یار حسین میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کے بھائی محمد امتیاز کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا قتل کی دعویداری مبینہ طور پر پوردل حق اور عاشق پر کی گئی ہے اور وجہ قتل گھریلو ناچاقی بیان کی ہے۔ شہاب سکنہ جمرود خیبر ایجنسی نے تھانہ ٹوپی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا ان کے چچا زاد بھائی زین اللہ ولد جہانگیر خان سکنہ جمرود کی لاش منگل کی صبح شہید باباچیک پوسٹ کے علاقے سے ملی تھی جس کو قتل کر نے کے بعد جلایا گیا تھا۔قتل کی دعویداری مبینہ طور پر محمد امین سکنہ ٹوپی پر کی گئی، پولیس نے کارروائی کر کے محمد امین کو گرفتار کر لیا وجہ قتل معلوم نہیں ہو سکی۔