قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے مفتاح اسماعیل کی ملاقات ہوئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مفتاح اسماعیل نے پارٹی صدر کو اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا۔
ملاقات کے دوران مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پارٹی سے استعفی نہیں دیا ہے، مسلم لیگ ن کے علاوہ میری سیاست ہی نہیں ہے۔
مفتاح اسماعیل نے یہ بھی کہا کہ پارٹی چھوڑنے کا کبھی سوچا بھی نہیں۔