نیویارک (نیوز ایجنسیز ) سال کا چوتھا اور آخری گرینڈ سلم ٹینس ٹورنامنٹ یو ایس اوپن کا 141 واں ایڈیشن پیر سے نیویارک میں شروع ہورہا ہے ۔ راجر فیڈرر، رافیل نڈال اور امریکا کی ولیمز سسٹرز میگا ایونٹ میں شریک نہیں۔ اسے ٹینس پلیئرز کی نئی نسل کیلئے بڑا موقع قرار دیاجارہا ہے۔ آسٹریلیا کے ڈومینک تھیم مینز سنگلز ٹائٹل کا دفاع نہیں کریںگے، وہ انجری کے باعث چیمپئن شپ سے دستبردار ہوچکے ہیں ۔سربیا کے اسٹار نوواک جوکووچ ٹائٹل کیلئے ہاٹ فیورٹ ہیں۔ خواتین کے سنگلز مقابلوں میں جاپانی ٹینس سٹار نائومی اوساکا اپنے اعزاز کا دفاع کریں گی ۔ منتظمین نے کورٹس میں شائقین کی مخصوص تعداد میں آمد کی اجازت دی ہے، تاہم انہیں ایک کوویڈ ویکسین شاٹ لگوانے کا ثبوت دینا ہوگا۔