کلیولینڈ (اے پی پی)سیکنڈ سیڈ اینت کونٹاویٹ اور ارینا کمیلا بیگو نے جیت کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے کلیولینڈ ٹینس چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ ڈبلیو ٹی اے کے زیر اہتمام ویمنز ٹینس چیمپئن شپ امریکا کے شہر کلیولینڈ میں جاری ہے۔ سنگلز ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں ایسٹونیا کی اینت کونٹاویٹ نے سپین کے سیرا سوربیس کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی، ان کی جیت کا سکور 4-6 اور 4-6 رہا۔ دوسرے سیمی فائنل میں رومانیہ کی ارینا کمیلا بیگو نے پولینڈ کی میگڈا لینٹ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6-7 اور 2-6 سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی۔