• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مدارس کے بچوں کو زبردستی جلسے میں لانا کہاں کی اخلاقیات ہے، حلیم عادل شیخ

کراچی(اسٹاف رپوٹر) اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے سینئر رہنماء رکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی ، حاجی مظفر شجرا کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام نے پی ڈی ایم کو مسترد کردیا، ایس او پیز تاجروں اور دکانداروں کے لئے ہیں ، مولانا پریس کانفرنس اور میٹنگز کرتے ہیں،وہاں خواتین موجود ہوتی ہیں، خواتین کا سیاسی جدوجہد میں کردار ہے، مولانا فضل الرحمٰن کا مریم کے ساتھ بیٹھنا جائز لیکن جلسے میں خواتین کا آنا ناجائز ہے، مدارس کے بچوں کو زبردستی جلسے میں لانا کہاں کی اخلاقیات ہے،18سال سے کم عمر بچوں کی تو ویکسین بھی نہیں ہوئی ،مولانا کورونا کے سفیر بن چکے ہیں،مولانا صاحب ان بچوں پر رحم کریں، پچیس ہزار بھی کرسیاں نہیں تھیں،انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری الگ سے کورونا کے سفیر بن کر نکلے ہوئے ہیں،سندھ میں کورونا صرف تعلیم کے پیچھے ہے، تاجروں، شہریوں، دکانداروں کیلئے کورونا ہے، ساری ایس او پیز تاجروں اور دکانداروں کے لئے ہیں،انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی والوں کو صرف فیکٹریوں سے بھتہ چاہئے، اگر بلدیہ فیکٹری کے بعد سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل ہوتا تو دوبارہ آگ لگنے کا سانحہ نہ ہوتا۔

تازہ ترین