خیرپور‘رانی پور (نامہ نگاران‘ایجنسیاں)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی حکومت کو نالائق، نااہل اور سلیکٹڈ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ناکام اور نااہل ترین ہے‘ نوجوان بے روزگار ہورہے ہیں لیکن حکومت اپنی 3 سال کی تباہی کا جشن منا رہی ہے‘جیالے تیار ہو جائیںہم سب کو ملک کر پاکستان کو بچانا ہے‘بہت سے دوستوں پر بھروسہ کیا لیکن انہوں نے دھوکہ کیا‘ عمران خان کیلئے پیپلزپارٹی اور اس کے جیالے ہی کافی ہیں‘اپنی سیاست کریں گے اور تمام غیر جمہوری قوتوں کو بھگائیں گے‘ اگرپارلیمان نےلوگوں کو روزگار دلوایا ہےتوکوئی اور نہیں چھین سکتا‘عدلیہ سے ایک عجیب فیصلہ آیا ہے جس کے خلاف ہم اپیل کریں گے۔ضلع خیرپور کے شہر کوٹ ڈیجی میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں انہوں نے کہاکہ نااہل اور ناجائز حکومت کو ہم پر مسلط کیا گیا‘ہم سب نے مل کر اس عمران خان کا مقابلہ کرنا ہے‘عوام کو اس حکومت سے نجات دلانی ہے‘چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ بےنظیر بھٹو نے 16 ہزار خاندانوں کو روزگار دلوایا، 90 کی دہائی میں نواز شریف کے دور میں ان خاندانوں کو بیروزگار کردیا گیا، آصف علی زرداری نے اپنے دور میں پارلیمنٹ کے ذریعے ان خاندانوں کا روزگار پھر بحال کروایا، اب عدلیہ سے ایک عجیب فیصلہ آیا ہے جس کے خلاف ہم اپیل کریں گے، ان 16 ہزار خاندانوں کو بیروزگار کردیا گیا ہے۔بنی گالا ریگولرائز ہوجاتا ہے اور گجر نالے میں غریبوں کے مکان گرائے جاتے ہیںلیکن ہم آپ کی ناانصافی برداشت نہیں کریں گے جبکہ ہمیں دیوار سے نہ لگایا جائے۔