پشاور( کامرس رپورٹر )چیف ایگزیکٹیوپیسکو انوار الحق یوسف زئی نے صوابی اور 132 کے وی حسئی گرڈ سٹیشنز میں زیادہ طاقت کے پاورٹرانسفارمرز کا افتتاح کیاچیف ایگزیکٹیونے صوابی گرڈ سٹیشن میں 65 ملین روپے کی لاگت سے نصب کئے جانے والے40 ایم وی اے پاورٹرانسفارکا افتتاح کیا اسی طرح چیف ایگزیکٹیونے 132 کے وی حسئی گرڈ سٹیشن میں 70 ملین روپے کی لاگت سے 20/26 ایم وی اے پاورٹرانسفارمر اور سوئچ روم کا بھی افتتاح کیا صوابی اورحسئی گرڈز میں ان نئے پاورٹرانسفارمرزکی تنصیب کی وجہ سے جہاں ان علاقوں میں بجلی فراہمی میں بہتری آئے گی ,لوولٹیج کی شکایات کا ازالہ ہوگا وہاں پر ان گرڈ سٹیشنز میں گیارہ کے وی کے نئے فیڈرز بنانا بھی ممکن ہوجائے گا جس کی وجہ سے زیادہ سے زیادہ صارفین کو بجلی کی فراہمی کی گنجائش بھی نکل آئے گی۔