ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے پی ڈی ایم کے کراچی میں پاور شو پر ردعمل میں کہا کہ مولانا فضل الرحمان جان لیں شہباز شریف پچ کے دونوں طرف کھیلتے ہیں۔
فیاض چوہان نے کراچی جلسے پر کہا کہ اپنی ہی سیٹ نہ جیت سکنے والے فضل الرحمان پی ڈی ایم کی قیادت کر رہے ہیں، پی ڈی ایم کی بڑھکیں سن سن کر عوام کے کان پک چکے۔
ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ یہی حکومت مخالف بڑھکیں پہلے بلاول ، بیگم صفدر اعوان مارتے تھے، طوطا،مینا کی غیرموجودگی میں شہباز شریف نے بھی وہی کھوکھلی باتیں کیں۔
انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کہتےہیں موقع ملا تو ملک کے تمام مسائل حل کریں گے، چالیس سال حکومت کرنےوالوں کو ایک اور موقع کا انتظار مضحکہ خیز ہے۔