لاہور(نمائندہ جنگ ) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکر سے دست درازی کیس میں کمیشن بنانے اور بے قصور افراد کی رہائی کے لیے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیکر خارج کردی، عدالت نے درخواست گزار محمد طاہر کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیس میں آپ متاثرہ فریق نہیں کیسے نوٹس جاری کر دیں ؟ عدالت نے قرار دیا کہ عدالتیں بے بنیاد پٹیشن کی پذیرائی نہیں کر سکتیں، درخواست میں وزیراعلیٰ پنجاب کو فریق بنانے پر عدالت نے استفسار کیا کہ وزیراعلیٰ کو کیسے فریق بنایا جا سکتا ہے؟ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے حکم پر مینار پاکستان واقعہ کا مقدمہ درج کر کے نامعلوم ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کی گئی، پولیس نے درجنوں بے گناہ افراد کو پکڑ لیا۔