سکھر (بیورورپورٹ ) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سکھر میں پریس کانفرنس کے دوران پی ایف یو جے کے مرکزی نائب صدر لالہ اسد پٹھان کے میڈیا کے حوالے قانون بنائے جانے کی جانب توجہ دلائی، جس پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میڈیا کے خلاف کالے قانون کے حوالے سے ہیومن رائٹس واچ نے اس کالے قانون پر جو بیان دیا ہے وہ بھی پڑھا جائے اس کو اہمیت دی جائے اور تجویز کو مانا جائے، پیپلز پارٹی نے پارلیمنٹ ، سینٹ سمیت دیگر فورم پر اس کی مزاحمت اور مذمت کی ہے یہ قانون پاکستان کے خلاف سوچ ہے ہماری عوام کی آزادی کے خلاف سوچ ہے یہ جو میڈیا کو دبانے اور بند کرنے کی جو حرکتیں ہیں ہم برداشت نہیں کرینگے میڈیا کے لوگوں نے احتجاج کی کال دی ہے میڈیا والوں نے کہا ہے کہ جب جوائنٹ سیشن ہوگا تو وہ باہر احتجاج کررہے ہونگے پاکستان پیپلزپارٹی میڈیا کے ساتھ ہے میڈیا گواہ ہے آپ نے شہید بی بی کا دور بھی دیکھا صدر زرداری کا دور بھی دیکھا ہمارے خلاف جو کہا گیا کیا گیا وہ بھی دیکھا اور ہمارا میڈیا کے ساتھ کردار طریقہ کار اور برداشت بھی آپ نے دیکھا پیپلز پارٹی میڈیا کے ساتھ ہے۔