• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتی پالیسیاں ملک کو دیوالیہ کر رہی ہیں، احسن اقبال


مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ حکومت کی معاشی پالیسیاں دن بدن پاکستان کو دیوالیہ کر رہی ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ حکومت کو پے درپے تمام ضمنی انتخابات میں شکست ہوئی ہے، جبکہ کراچی کا جلسہ بھی ماضی کے جلسوں سے بڑا تھا۔

احسن اقبال نے کہا کہ جب حکومت انتخابات کا اعلان کرے گی تو ان کاحشر ق لیگ جیسا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی مصنوعی حکومت نے وہاں کی معیشت کو تباہ کر دیا ہے۔

تازہ ترین