• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عُمر شریف کی نئی تصویر دیکھ کر مداح اُداس

پاکستان کے معروف کامیڈین اور اداکار عُمر شریف کی نئی تصویر نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا۔

گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر کامیڈین کنگ عُمر شریف کی ایک تصویر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ وہیل چیئر پر بیٹھے نظر آرہے ہیں۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عُمر شریف کی داڑھی بڑھی ہوئی ہے اور اُن کی آنکھوں کے گِرد سیاہ ہلکے موجود ہیں اور تصویر دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ کامیڈین کنگ کی طبیعت ناساز ہے۔

ٹوئٹر صارف نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ عُمر شریف صاحب کی تصویر ہے، مسکراہٹیں بکھیرنے والے، مستی مذاق میں ہزاروں نصیحتیں کر جانے والے، جن کو دیکھ کر ہی مسکان لبوں پر دوڑے چلی آتی تھی، میں کبھی ان کو ایسا نہیں دیکھنا چاہتی تھی‘۔

صارف نے دُعا کرتے ہوئے لکھا کہ ’اللّٰہ تعالیٰ انہیں صحتِ کاملہ عطا کرے، آمین۔‘

عُمر شریف کی یہ تصویر دیکھ کر اُن کے مداحوں کی بڑی تعداد افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اُن کے لیے دُعا کر رہی ہے۔

دوسری جانب کچھ مداحوں کا کہنا ہے کہ یہ تصویر فیک اکاؤنٹ کی جانب سے شیئر کی گئی ہے، عُمر شریف بالکل ٹھیک ہیں۔

تاہم ابھی تک عُمر شریف یا اُن کے کسی بھی ذرائع کی جانب سے اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

تازہ ترین