• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمر شریف نے اپنی 66 ویں سالگرہ کہاں منائی؟

کامیڈی کنگ کا خطاب پانے والے عمر شریف نے اپنی 66 ویں سالگرہ ٹی وی میزبان ندا یاسر اور یاسر نواز کے ہمراہ ایک ہوٹل میں منائی۔

عمر شریف کی سالگرہ کی مناسبت سے کیک غبارے اور بینر لگایا گیا، جس میں ’لیجنڈ عمر شریف کو سالگرہ مبارک‘ لکھا ہوا تھا۔

ندا یاسر نے عمر شریف کے ہمراہ تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی زینت بنائی جسے عمر شریف کے چاہنے والے پسند کررہے ہیں۔


یاد رہے کہ ٹی وی اور اسٹیج کی دنیا پر راج کرتے ہوئے کامیڈی کنگ کا خطاب پانے والے پاکستان کے نامور فنکار عُمر شریف نے 19 اپریل 2021  کو زندگی کی 66 بہاریں دیکھ لی ہیں۔

19 اپریل 1955 کو کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں پیدا ہونے والے عُمر شریف نے اپنے کیرئیر کا آغاز 1974 میں 14 سال کی عمر میں اسٹیج اداکاری سے کیا۔ 1980 میں پہلی بار انہوں نے آڈیو کیسٹ سے اپنے ڈرامے ریلیز کیے۔

عُمر شریف کی اداکاری سے بے ساختہ قہقہوں کا طوفان سا آجاتا ہے، ٹی وی، اسٹیج ایکٹر، فلم ڈائریکٹر، کمپوزر، شاعر، مصنف اورپروڈیوسر یہ تمام صلاحیتیں عُمر شریف کی شخصیت کی پہچان ہیں۔


ساتھی فنکار کہتے ہیں کہ عُمر شریف اپنی ذات میں انجمن ہیں جن سے تمام کامیڈینز نے سیکھا ہے۔ اسٹیج و تھیٹر کی تاریخ عُمر شریف کے ذکر کے بغیر ادھوری ہے۔

نامور فنکار نے اپنی اداکاری کے ذریعے ناصرف ملک بھر میں بلکہ دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا۔

تازہ ترین