• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنرل نگار جوہر بننے پر ماہرہ خان تنقید کی زد میں

پاکستان کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کی زندگی پر بننے والی ٹیلی فلم ’ایک ہے نگار‘ میں معروف اداکارہ ماہرہ خان کے مرکزی کردار ادا کرنے پر انٹرنیٹ صارفین دو دھڑوں میں بنٹے نظر آ رہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد کی جانب سے ماہرہ خان کو فلم ایک ہے نگار میں مرکزی کردار نبھانے پر تنقید کا سامنا ہے۔

انٹرنیٹ صارفین کا کہنا ہے کہ ماہرہ خان کے بجائے معروف اداکارہ اریبہ حبیب جنرل نگار جیسی نظر آتی ہیں لہٰذا یہ کردار اُنہیں ادا کرنا چاہیے تھا۔


سوشل میڈیا پوسٹ پر کمنٹس کی بھر مار سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ مداح ماہرہ خان کی صلاحیتوں اور جاندار اداکاری کی تعریفیں کر رہے ہیں   اور ساتھ ہیں ناقدین کا کہنا ہے کہ اگر لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر پر بننے والی فلم کی بات کی جائے تو اُن ( جنرل نگار جوہر)  سے اداکارہ اریبہ حبیب زیادہ ملتی جلتی نظر آتی ہیں اور اُن کا کردار بھی اریبہ حبیب کو ہی ادا کرنا چاہیے تھا۔

دوسری جانب اریبہ حبیب کی جانب سے بھی اب انٹرنیٹ پر جاری اس بحث پر رد عمل دیا گیا ہے۔

اریبہ حبیب کا ایک سوشل میڈیا پیج کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے  کہنا ہے کہ’ڈیئر ماہرہ ! انہوں نے ابھی سنا ہے کہ وہ جنرل نگار نامی خاتون کے ساتھ زیادہ مشابہت رکھتی ہیں، ایک ایسی خاتون کے ساتھ جو کہ خود  اپنے آپ میں ایک ادارے کی حیثیت رکھتی ہیں۔‘

تازہ ترین