دُنیا بھر میں مقبول ہونے والی تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں حلیمہ سلطان کا کردار نبھانے والی تُرک اداکارہ اسرا بیلگیچ نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی سیریز ’کانونسوز توپراکلر‘ کی ریلیز کےبارے میں مداحوں کو بتایا ہے۔
اسرا بیلگیچ نےمائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی نئی سیریز ’کانونسوز توپراکلر‘ کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سیریز کی ریلیز رواں ماہ ہوگی۔
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’کانونسوز توپراکلر ستمبر میں ریلیز ہوگی!‘
اس سے قبل اسرا بیلگیچ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی سیریز ’کانونسوز توپراکلر‘ کا پہلا ٹیزر شیئر کیا تھا۔
کوئلے کی کانوں کے کچھ خطرناک مناظر، ایک پارٹی کے چند خوشگوار لمحات اور سیریز میں مرکزی کردار ادا کرنے والے تُرک اداکاروں اورگنیش اور اسراء بیلگیچ کے درمیان ہونے والی تلخ کلامی کے مناظر پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹیزر کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ سیریز ’کانونسوز توپراکلر‘ 1940ء کی دہائی میں ترکی کے شہر زونگولڈک میں موجود کچھ غیرقانونی زمینوں کے کان کنوں اور چیف کان کنوں کی جدوجہد کی کہانی ہے۔