• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا ایران جنگ بندی پر وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراج تحسین

— تصویر بشکریہ رپورٹر
— تصویر بشکریہ رپورٹر

برطانوی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ناصرف امریکا اور ایران کو بچایا بلکہ پوری انسانیت کو تباہی سے بچایا۔

برطانوی ذرائع ابلاغ نے ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی پر وزیر اعظم میاں شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ان کی ٹیم کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے وہ کر دکھایا ہے جو پوری دنیا نہیں کر سکی۔ 

صوبائی وزیر اوورسیز بیرسٹر امجد ملک، او پی سی کے چیئرمین نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، اسحاق ڈار نے دنیا کو تیسری عالمی جنگ سے بچا لیا۔ جنگ میں گولہ باری کے بہرے کر دینے والے شور میں پاکستان کی امن کے لیے بلند اور واضح موقف کی سنی گئی۔ 

برطانیہ کے معروف بزنس مین چوہدری طارق کٹھانہ نے جنگ بندی کی خوشی میں سارا دن تارکین وطن اور برطانوی شہریوں میں مٹھائی کے ڈبے تقسیم کیے اور کہا کہ آج دیار غیر میں پاکستانی تارکین کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے اور انہیں ایک پُرامن قوم کے طور پر تصور کیا جانے لگا ہے۔ جلد ہی پاکستان ایک مضبوط اقتصادی معیشت کے طور پر ابھر کر سامنے آئے گا۔ 

مصروف صنعتکار اور کسان بورڈ کے چیئرمین عبد الغنی سندھو نے کہا کہ اگر حالات تبدیل نہ ہوتے تو دنیا میں پیٹرول عجائب خانوں میں دیکھنے کو ملتا، اب وزیراعظم فوری طور پر پیٹرول کی لیوی کے بغیر قیمت مقرر کریں۔ وہ دن دور نہیں جب عرب ممالک پاکستانی ہنر مندوں اور تعلیم یافتہ ماہرین کے لیے اپنے دروازے کھول دیں گے جس سے کثیر زر مبادلہ حاصل ہوگا۔

برطانیہ و یورپ سے مزید