پشاور کی سیشن کورٹ میں خاتون پر گھریلو تشدد کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران عدالت نے شوہر سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔
مدعی وکیل کا کہنا ہے کہ جہیز اور گھریلو مسائل پر خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، عدالت نے تمام ملزمان کا باقاعدہ ٹرائل شروع کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت کا کہنا ہے کہ پولیس آئندہ سماعت تک انکوائری رپورٹ پیش کرے، خاتون کیس میں گواہوں کی فہرست عدالت میں پیش کرے۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت 13 اپریل تک ملتوی کردی۔