• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماننا ہو گا کہ پاکستان نے وہ کیا جو باقی نہیں کر سکے: عمر عبداللّٰہ

وزیرِ اعلیٰ مقبوضہ کشمیر عمر عبداللّٰہ—فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ مقبوضہ کشمیر عمر عبداللّٰہ—فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ مقبوضہ کشمیر عمر عبداللّٰہ نے جنگ بندی میں پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماننا ہو گا کہ پاکستان نے وہ کیا جو باقی نہیں کر سکے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ بھارت کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات ہماری کمزوری بنے، جنگ صرف اسرائیل کو مطلوب تھی۔

عمر عبداللّٰہ کا کہنا ہے کہ ہم اسرائیل کے قریب نہیں ہوتے تو بھارت وہ کر سکتا تھا جو پاکستان نے کیا۔

انہوں نے کہا کہ اچھا ہوا جنگ بندی ہوئی، چاہے اس کے لیے پاکستان نے کردار ادا کیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید