• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نارووال: تشدد سے حاملہ خاتون جاں بحق، ایف آئی آر میں شوہر نامزد

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

نارووال میں رہولے کلاں کے علاقے میں مبینہ تشدد سے حاملہ خاتون جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کے مطابق خاتون کی لاش پوسٹمارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردی گئی ہے اور خاتون کے والد کی مدعیت میں شوہر سمیت 4 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق بیٹی کی 5 سال قبل شادی ہوئی تھی، بیٹی پر شوہر تشدد کرتا تھا، بیٹی کو قتل کیا گیا ہے۔

ڈی پی او نوید ملک کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید