• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مغرب طالبان کو موقع دے، افغانستان کو تنہا کیا تو خانہ جنگی ہوگی، شاہ محمود

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ،اے پی پی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے خبردار کیا ہے کہ مغرب طالبان کو موقع دے، افغانستان کو تنہا کیا تو خانہ جنگی ہوگی اور خطے میں دہشت گردی کی نئی لہر پھیل سکتی ہے۔افغانستان میں جنگ ختم کرنے اور ذمہ دارانہ انخلا سے متعلق پاکستان کے تحفظات کو نظر انداز کردیا گیا۔طالبان کی جانب سے ابتدائی بیانات مثبت اور حوصلہ افزا ہیں ۔ غیر ملکی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خارجہ نے افغانستان سے غیر ملکی فوجی انخلا کی حکمت عملی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انخلا کا عمل ذمہ دارانہ نہیں تھا، اب مغرب کو طالبان کی نئی حکومت کو آزمانا چاہیے کہ وہ اپنے وعدوں کی پاسداری کو یقینی بنائیں۔دریں اثناء کینیڈین وزیر خارجہ مارک گارنیو نے شاہ محمود قریشی کے ساتھ بذریعہ ویڈیو لنک رابطہ کیا اور افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال اور افغانوں کو انسانی امداد کی فراہمی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ کینیڈین وزیر خارجہ نے کابل سے انخلاءمیں معاونت کو سراہتے ہوئے وزیر خارجہ اور پاکستانی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔قبل ازیں وزیر خارجہ سے چیئرمین پی آئی اے ایئرمارشل ارشد ملک نے ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران افغانستان سے انخلاء کے عمل میں پاکستان کی جانب سے فراہم کردہ معاونت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

تازہ ترین