مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی نکاح کے بعد اہلیہ عائشہ سیف کے ہمراہ پہلی سیلفی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
مختلف سوشل میڈیا پیجز پر جنید صفدر کی اپنی اہلیہ عائشہ سیف کے ساتھ لی گئی ایک سیلفی وائرل ہورہی ہے جس پر مداحوں کی جانب سے ملا جلا سا ردّعمل دیکنے میں آرہا ہے ۔
اس سےقبل جنید صفدر کی اہلیہ عائشہ سیف کے ہمراہ پہلی تصویر منظرِ عام پر آئی تھی جوکہ جنید صفدر کے انسٹاگرام پر موجود فین پیج پر شیئر کی گئی تھی۔
تصویر کے کیپشن میں لکھا تھاکہ ’اگر تکلیف آتی ہے تو خوشی بھی آتی ہے۔‘
واضح رہے کہ 22 اگست کو مریم نواز کے بیٹے جنید کا نکاح سیف الرحمان کی بیٹی عائشہ سیف سے ہوا تھا، نکاح کی تصاویر مریم نواز نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی زینت بنائی تھیں جس میں انہوں نے شرکت نہیں کی تھی۔
شادی کی خوشی میں جاتی امراء رائے ونڈمیں بھی تقریب کااہتمام کیا گیا تھا۔ مریم نواز، ان کی بیٹی مہرالنساء، شہباز شریف، حمزہ شہباز اور دوسرے شرکاء نے لندن کی تقریب میں آن لائن شرکت کی تھی۔