لیکوڈ نیچرل گیس (ایل این جی) کے اکتوبر کے لیے 2 کارگوز کی خریداری کی دستاویزات سامنے آگئیں۔
دستاویز کے مطابق اکتوبر 2021ء کے لیے ایل این جی کارگوز کی خریداری کے سودے طے کیے گئے ہیں۔
دستاویز کے مطابق پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے دونوں ایل این جی کارگوز کے سودے طے کیے ہیں۔
دستاویز کے مطابق پاکستان کو اکتوبر اور نومبر میں ایل این جی کے 7 کارگو درکار ہیں، جن میں سے 2 کے سودے طے پاگئے ہیں۔
دستاویز کے مطابق 8 سے 9 اکتوبر کے لیے ایل این جی کا سودا 19اعشاریہ84 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو میں ہوا جبکہ 23 سے 24 اکتوبر کے لیے ایل این جی کا سودا 20 اعشاریہ 28 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو میں ہوا۔
ذرائع کے مطابق اکتوبر اور نومبر کے لیے 7 ایل این جی کارگوز خریداری کے لیے مہنگی بولیاں ملی تھیں۔
ذرائع کے مطابق مہنگی بولیاں موصول ہونے پر فوری طور پر 5 کارگوز کے لیے بولیاں طلب کی گئی تھیں، جن میں سے اکتوبر کے لیے 2 ایل این جی کارگوز کے سودے کیے گئے۔