اقتدار میں آنے سے پہلے وزیر اعظم عمران خان کہتے رہے ہیں کہ وہ دگنا ٹیکس اکٹھا کرکے دکھائيں گے۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کے دوران آج وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ لوگ ٹیکس دیتے نہیں اور چیزوں کو خراب کہتے ہيں، جب تک ٹیکس نہيں دیں گے ملکی دولت میں اضافہ نہيں ہوگا۔
عمران خان نے کہا کہ ضروری ہے حکومت آسانیاں پیدا کرے اور عوام ٹیکس دیں۔
ہم تعمیراتی شعبے کی مدد کریں گے، آپ ٹیکس دیں، عمران خان
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم تعمیراتی شعبے کی مدد کریں گے، آپ ٹیکس دیں، کم قیمت مکان ہمارے ملک کی ضرورت ہے، لوگ جنت میں جانا چاہتے ہیں، مگر جنت میں جانے کے لیے لوگوں نے اچھے اعمال نہیں لانے۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں نچلے طبقے کے لیے کبھی پالیسی نہیں بنائی گئی، جس طبقے کو 70 سال پیچھے چھوڑا گیا اب اسے اٹھانا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ آئی ایم ایف کو تعمیراتی صنعت کے لیے مراعات پر قائل کیا، سسٹم کو تبدیل کرنے میں وقت لگتا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ کہتے ہیں کدھر ہے نیا پاکستان، جیسے بٹن دبانے سے بن جائے گا، اصلاحات ایک مسلسل جدوجہد اور مائنڈ سیٹ بدلنے کا نام ہے۔
عمران خان نے کہا کہ ایف بی آر میں اصلاحات لانے کی مسلسل کوششیں کر رہے ہیں، نوجوان آبادی کو روزگار دینے سے ملک آگے بڑھے گا، تعمیراتی شعبہ روزگار دینے اور دولت لانے کا ذریعہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ برآمدات پر توجہ نہ دے کر ملک پر ظلم کیا، ہم سے چھوٹے چھوٹے ملک دس گناہ زیادہ ایکپسورٹ کرتے ہیں۔