• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: آج ویکسین کی صرف دوسری ڈوز لگے گی


ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی لاہور کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر پرویز اقبال نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین کی دوسری ڈوز لگانے کے لیے لاہور میں تمام ویکسی نیشن سینٹرز اتوار کو بھی کھلے رہیں گے۔

’جیو نیوز‘ سے ٹیلی فونک گفتگو میں ڈاکٹر پرویز اقبال نے کہا کہ اتوار کے روز کورونا وائرس کی ویکسین کی صرف دوسری ڈوز لگے گی۔

انہوں نے بتایا کہ لاہور میں اب تک 33 لاکھ افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین کی پہلی ڈوز جبکہ 13 لاکھ کو دوسری ڈوز لگ چکی ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی لاہور کے چیف ایگزیکٹو کا یہ بھی کہنا ہے کہ این سی او سی کی ہدایت پر ویکسین کی دوسری ڈوز لگانے کے لیے ویکسی نیشن سینٹرز اتوار کو بھی بند نہیں ہوں گے، شہری قریبی ویکسی نیشن سینٹر پر ویکسین کی دوسری ڈوز لگوا سکتے ہیں۔

تازہ ترین