• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان: کورونا سے مزید 79 افراد کا انتقال

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا کہنا ہے کہ پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوان کورونا وائرس کے مزید 79 مریض انتقال کر گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 64 ہزار 53 ٹیسٹ کیئے گئےجبکہ 3 ہزار 980 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

این سی اوسی نے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 21 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے اب تک انتقال کر جانے والے مریضوں کی تعداد 26 ہزار 114 ہو چکی ہے جبکہ کورونا وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 75 ہزار 558 ہو گئی۔

دوسری جانب سیکریٹری ہیلتھ پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کورونا کیسز میں اضافہ ہوا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 7 اعشاریہ 6 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح لاہور میں 11 فیصد، فیصل آباد میں 8 اعشاریہ 3 فیصد اور راولپنڈی میں 6 اعشاریہ 5 فیصدر ریکارڈ کی گئی۔

تازہ ترین