مظفر گڑھ میں خاتون سب انسپکٹر کو اغواء کے بعد مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا، واقعے کامقدمہ تو درج کر لیا گیا مگر ملزم کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔
پولیس کے مطابق لیڈی سب انسپکٹر کو چمن بائی پاس کے قریب زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، کار سوار ملزم نے باغ میں لے جا کر تشدد کیا اور ہوس کا نشانہ بنایا۔
لیڈی سب انسپکٹر کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، تھانہ سٹی میں اس کے اغواء، تشدد اور زیادتی کامقدمہ درج کر لیا گیا ہے، مقدمےمیں نامزد ملزم کاشف کی تلاش جاری ہے۔
واضح رہے کہ لیڈی سب انسپکٹر ایک کیس کے سلسلے میں تھانہ صدر آ رہی تھی۔