مظفر گڑھ میں پولیس نے لیڈی سب انسپکٹر کے اغواء اور انہیں مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی نگرانی ڈی ایس پی سٹی کریں گے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ ملزم کاشف کو گرفتار کر کے واردات میں استعمال ہونے والی کار بھی برآمد کر لی گئی ہے۔
سٹی تھانے میں ملزم کاشف کے خلاف اغواء، تشدد اور زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
خاتون سب انسپکٹر کو اغواء کے بعد مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ مظفر گڑھ میں پیش آیا تھا۔
پولیس کے مطابق لیڈی سب انسپکٹر کو چمن بائی پاس کے قریب زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔
کار سوار ملزم نے باغ میں لے جا کر تشدد کیا اور ہوس کا نشانہ بنایا۔
لیڈی سب انسپکٹر کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، وہ ایک کیس کے سلسلے میں تھانہ صدر آ رہی تھیں کہ انہیں اغواء کر لیا گیا۔