کراچی میں شاہ لطیف تھانے کے ایس ایچ او پر اپنے ہی تھانے میں دو افراد کے اغوا کا پرچہ کٹ گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق ایس ایچ او اسرار ابڑو نے دو شہریوں فدا اور عدیل کو اُن کے گھر سے اغوا کیا اور بھاری مالیت کے زیورات بھی اُٹھالیے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق دونوں کو تھانے میں بند رکھا، تشدد کا نشانہ بنایا اور جعلی مقابلے میں جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی، ایس ایچ او نے دونوں افراد سے جان بچانے کے لیے مزيد رقم کا مطالبہ کیا۔
پولیس نے عدالتی حکم پر اپنے ایس ایچ او سمیت پانچ افراد کے خلاف مقدمہ تو درج کرلیا لیکن کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔
معطل ایس ایچ او اسرار ابڑو فرار ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔