ملتان .......ملتان کی تحصیل جلالپورپیر والا میں مبینہ طور پر جیب خرچ نہ ملنے پر 10 سالہ بچے نےخودکشی کرلی ۔پولیس کےمطابق جلال پور پیر والاعلاقے جہان پور میں دس سال کے بچے جنید نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کی۔
بچے کے والد کا کہنا ہے کہ جنید نے پچاس روپے جیب خرچ کے لیے مانگے تھے لیکن نہ ہونے پر اُسے ڈانٹ دیا تھا جس پر بچے نے اپنی جان لے لی۔