• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رونیت رائے بالی ووڈ اسٹارز امیتابھ، اکشے، کرن جوہر کے معترف کیوں؟

بھارتی ٹیلی ویژن اور فلموں کے معروف اداکار رونیت رائے جو کہ ایک سیکیورٹی ایجنسی بھی چلاتے ہیں انھوں نے انکشاف کیا ہے کہ کس طرح بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن، اکشے کمار اور کرن جوہر نے کورونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران بنا مانگے سیکیورٹی ایجنسی کے حوالے سے اپنی واجب الادا رقوم ادا کیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ کی ان معروف شخصیات نے کبھی بھی ان کی ادائیگی نہیں روکی اور ہمیشہ بروقت ادائیگی کی، جبکہ بہت سارے لوگ ایسا نہیں کرتے۔ 

بھارتی میڈیا ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس مشکل وقت میں جب بہت سے لوگوں نے ہماری سروسز کو ختم کردیا جس سے ملازمین پریشانی کا شکار ہوئے، لیکن ایسے کڑے وقت میں ان تینوں نے کبھی بھی ایسا کچھ نہیں کیا جس پر وہ تعریف کے قابل ہیں۔

تازہ ترین