• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آریانا سابالینکا اورایلینا سویٹولینا یو ایس اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کے تیسرے راؤنڈ میں داخل

نیویارک (اے پی پی)بیلا روس کی ٹینس سٹار آریانا سابالینکا اور یوکرین کی ٹینس کھلاڑی ایلینا سویٹولینا اپنی پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں ۔ سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے امریکا کے شہر نیویارک میں جاری ہیں۔ ویمنز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں سیکنڈ سیڈ بیلاروس کی آریانا سابالینکا نے شاندار کارکردگی پیش کرتے ہوئے حریف سلووینین کھلاڑی تامارا زیڈانسک کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 1-6سے ہرا کر تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور میچ میں یوکرین کی ففتھ سیڈڈ ایلینا سویٹولینا حریف ہسپانوی کھلاڑی ریبیکا ماسارووا کو سیدھے سیٹس میں 2-6 اور 5-7 سے مات دے کر تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔
تازہ ترین