اسلام آباد ( ایجنسیاں)وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ گوادر اور کوئٹہ دھماکوں کے خودکش بمبار افغانستان سے آئے تھے، دونوں حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی ہے۔
پنجشیر کی فتح کے بعد بھارت افغانستان سے مکمل طور پر بے دخل ہو چکا ہے، جہاں پر اس نے 66 دہشتگردی کے کیمپ پاکستان کیلئے بنا رکھے تھے، اب وہ اور اس کے قونصلیٹ بند ہو چکے ہیں‘افغانستان میں راکو شکست ہوگئی۔
12 تاریخ سے چمن اور طورخم بارڈر کھول رہے ہیں‘ افغانستان سے جو لوگ بغیر دستاویز آئے ہیں ان کے بارے میں حکومت فیصلہ کرے گی‘آئندہ چند روز تک افغانستان کے اندر حکومت بن جائے گی‘بھارتی پروپیگنڈا بے بنیاد ہے۔
پاکستان میں کوئی مہاجر کیمپ نہیں‘طورخم سرحد پر صورتحال نارمل ہے ‘چمن بارڈرکا معاملہ 12 تاریخ تک حل کرلیا جائےگا۔، اپوزیشن ٹائیں ٹائیں فش ہو گئی ، اسے سمجھ ہی نہیں دنیا تبدیل ہو رہی ہے اور وہ ’’لاہور، لاہور‘‘ کر رہی ہے۔
ہم نے دنیا کو ساتھ لے کر معاملات طے کرنے ہیں‘بھارت پاکستان کو اندر سے نقصان پہنچا رہا ہے۔میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈ یا پر دن رات جنرل فیض حمید چھائے ہوئے ہیں۔