• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاڑکانہ، بلاول کے حلقہ انتخاب میں جرائم کی وارداتوں میں تشویشناک اضافہ

لاڑکانہ (اے پی پی)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے حلقہ انتخاب میں جرائم کی وارداتوں میں تشویش ناک حد تک اضافے اور ضلع انتظامیہ کی ناقص کارکردگی پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاڑکانہ کا ازخود نوٹس 15روز میں رپورٹ طلب کرلی۔ تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ میں آئے روز قتل وغارت ،چوری ڈکیتی اور لوٹ مار کی بڑھتی وارداتوں اور ضلع بھر کی شاہرائوں پر گندگی کے ڈھیروں پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور چیئرمین کرمنل جسٹس کوآرڈینیشن کمیٹی سید شرف الدیں شاہ نے از خود نوٹس لے کر ایس ایس پی لاڑکانہ عمران قریشی اور ڈپٹی کمشنر طارق چانڈیو سے 15روز میں تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری دیئے ہیں۔ جاری کر دہ احکامات میں کہا گیا ہے کہ لاڑکانہ میں جرائم کی وارداتوں میں بے پناہ اضافہ دیکھا جارہا ہےعوام کو جرائم پیشہ عناصر کے رحم کرم پر چھوڑا گیا ہے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یا تو متعلقہ ایس ایچ اوزجرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی کرتے ہیں یا پھر جرائم پیشہ لوگ پولیس سے زیادہ طاقتور ہیں،ایسے پولیس افسران کو تھانوں میں تعیناتی کا کوئی حق نہیں جب کہ بیشتر جونیئرافسران کو بطور ایس ایچ اوز تھانوں پر تعینات کر رکھا ہے،انسپیکٹر رینک کے افسران کو بطور ڈی ایس پی تعینات کیا گیا ہے اور جونیئر افسر کو ٹریفک سارجنٹس تعینات کیا گیاہے۔

تازہ ترین