• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوگ محسوس کرتے ہیں مجھے اداکاری کے بجائے گلوکاری کرنا چاہیے، نیل مکیش

بالی ووڈ اداکار نیل نتن مکیش کا کہنا ہے کہ کافی لوگ یہ محسوس کرتے ہیں کہ مجھے اداکاری چھوڑ کر گلوکاری اختیار کرنا چاہیے۔ ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ہمیشہ آسان راستہ چھوڑ کر مشکل راہوں کا انتخاب کرتے ہیں، اور وہ خود بھی یہ بات تسلیم کرتے ہیں کہ انہوں نے اپنے کیریئر کے آغاز سے ہی کبھی بھی یکسانیت کا انداز اپنائے بالی ووڈ مصالحہ فلموں میں کام نہیں کیا۔

مزے کی بات یہ ہے کہ اب انہوں نے اپنے لیے تھریلر ایکشن جینر میں جگہ بنائی ہے۔ دو عشروں سے زیادہ عرصے سے فلم انڈسٹری میں کام کرنے والے لیجنڈری گلوکار مکیش کے پوتے نیل مکیش نے اب حال ہی میں پروڈیوسر کا کام اپناتے ہوئے اپنے خیالات کو بی او کی کامیابی کے لیے شیئر کیا۔

جب ان سے میڈیا نے پوچھا کہ انہوں نے بالی ووڈ میں مختلف راستے کو کیوں چنا تو ان کا کہنا تھا کہ انہیں محسوس ہوتا تھا کہ ایک فلم کی کامیابی میں بہت سے فیکٹرز ہوتے ہیں جو مل کر اس کی تکمیل کرتے ہیں۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ فلموں کی ریلیز میں تاخیر اور ڈسٹری بیوٹرز کی تاریخوں میں توسیع جیسا معاملہ میرے ہاتھ میں تو نہیں ہے۔ میں تو اچھی فلم بنانے کے لیے سخت محنت کرسکتا تھا لیکن باقی چیزیں میرے ہاتھوں میں نہیں تھی۔ اس کے باوجود ہماری فلم کامیاب رہی۔

نیل نتن مکیش نے کہا کہ بہت سے لوگ کسی  گلوکار کے پوتے یا بیٹے کو بطور اداکار قبول نہیں کرتے اور وہ میرے خاندانی تعلق کی وجہ سے مجھ سے نرم رویہ تو اختیار کرتے لیکن اس سے زیادہ کچھ نہیں کرتے۔ لیکن فلم سوگند کے پروڈیوسر جھاموجی نے مجھے دو فلمیں آفر کیں۔ جس کے بعد میرے کیریئر کا آغاز ہوا تھا۔

تازہ ترین