• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی و افغان شہریوں کے انخلاء میں بھرپور کام کررہے ہیں، شیخ رشید

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ افغانستان سے یورپی شہریوں سمیت افغانوں کے انخلاء میں بھرپور کام کر رہے ہیں، وزارت داخلہ میں افغانستان سہولت ڈیسک قائم کیا گیا ہے جو 24گھنٹے کام کر رہا ہے۔

پاکستان انسانی بنیادوں پر اپنی ذمہ داریاں اداکررہا ہے،وزیرداخلہ سے گزشتہ روزجرمنی کے سفیر برن ہارڈ اور ہالینڈ کے سفیر ولم واؤٹر پلامپ نے ملاقات کی۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

سفیروں نے افغانستان سے غیر ملکیوں بالخصوص یورپی باشندوں کے انخلاء میں پاکستان کی کاوشوں کی تعریف کی اور ہالینڈ اور جرمنی کے شہریوں اور ان سے متعلقہ اداروں کے افغان عملے کے بروقت انخلاء پر شکریہ کیا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم افغانستان میں پائیدار امن کے خواہشمند ہیں، افغانستان میں پائیدارامن خطے کی ترقی اور دنیا کے امن کے لئے ناگزیر ہے۔

تازہ ترین