• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خورشید شاہ کی اسیری کے دوسال مکمل ہونے پر مزدور تنظیموں کا مظاہرہ

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) پیپلز لیبر بیورو سنٹرل پنجاب کے صدر سید نذر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما اور سابق قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ کو بے بنیاد مقدمات میں دو سال سے زیادہ عرصے سے مسلسل حراست میں رکھنا قابل مذمت ہے ۔خورشید شاہ کا جرم یہ ہے کہ انہوں نے ملک کے بیروزگار نوجوانوں کو نوکریاں دیں اور برطرف ملازمین کو بحال کیا۔ اس امر کا اظہار انہوں نے پیپلز لیبر بیورو راولپنڈی ڈویژن کے زیراہتمام سید خورشید شاہ کی اسیری کے دوسال مکمل ہونے پر نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مظاہرے سے پی ایل بی کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری سہیل مختار، سینئر نائب صدر افضل خٹک، ضلعی صدر عشرت علی زیدی اور دیگر تنظیموں کے عہدیداروں سمیت مختلف مزدور راہنماؤں نے خطاب کیا ۔ مظاہرین نے سولہ ہزار سے زائد ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کرنے کے اقدامات کے خلاف نعرے بازی کی ۔
تازہ ترین