سرگودھا میں کسٹم پولیس اہلکارنےملزم پربدفعلی کی کوشش کرنےکاالزام عائد کیا ہے۔
پولیس نےکسٹم اہلکارکی مدعیت میں ملزم کےخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
شاہ پورسٹی میں کسٹم پولیس اہلکار نےملزم اسد عباس عرف لسکی پراسلحہ کےزور پربدفعلی کی کوشش کرنے کاالزام عائد کیاہے۔
کسٹم اہلکار نے پولیس کو دیے بیان میں بتایا کہ ملزم نے اسلحہ کےزور پر پہلےکسٹم ڈیوٹی کارڈ،اےٹی ایم،34ہزارکاموبائل،10ہزار روپےلوٹے۔
انہوں نے مزید کہاکہ ملزم نے بعدمیں قریبی اسکول میں لےجاکربدفعلی کی کوشش کی،لیکن اُس کے شور مچانے پرلوگ جمع ہوگئے،جس پر ملزم اسلحہ لہراتےہوئےفرارہوگیا۔