وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سروسز اسپتال میں ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی رہائش گاہوں کا ماسٹر پلان طلب کرلیا۔
ایک بیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ جناح اسپتال کے سامنے 56 کنال اراضی پر ٹراما سینٹر و ایمرجنسی بلاک بنایا جائے گا، جو 300 بستروں پر مشتمل ہو گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ فیروز پور روڈ پر 123 کنال اراضی پر 1000 بیڈ کا اسپتال بنائیں گے جبکہ امراض خون میں مبتلا مریضوں کے لیے 200 بیڈز کا خصوصی بلاک بھی بنایا جائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ اسپتال میں 300 بیڈز پر مشتمل ٹراما سینٹر اور ایمرجنسی بلاک بنایا جائے گا۔
اُن کا کہنا تھا کہ پنجاب کے ہر شہری کو یونیورسل ہیلتھ انشورنس دیں گے، مدر اینڈ چائلڈ اسپتالوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔
عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کو جلد فنکشنل کردیا جائے گا۔