• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن کے شوکاز پر وفاقی وزیر علی زیدی کا جواب

وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹس کا جواب دے دیا۔

وفاقی وزیر نے اپنے جواب میں الیکشن کمیشن کے الزامات کی تردید کردی۔

علی زیدی نے جواب میں کہا کہ مجھ پر کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں انتخابی مہم چلانے اور امیدواروں کو فنڈ کی فراہمی کا الزام لگایا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابی مہم کا حصہ بننے اور امیدوار کو فنڈ کی فراہمی کے الزام کے ثبوت نہیں دیے ہیں۔

وفاقی وزیر نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن مجھے دیا گیا شوکاز نوٹس فوری طور پر واپس لے۔

الیکشن کمیشن نے گزشتہ دنوں کراچی میں کنٹونمنٹ بورڈز کے الیکشن میں انتخابی ضوابط کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کے 3 ارکان اسمبلی کو نوٹس جاری کیے تھے۔

تازہ ترین