• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ خواندگی ملتان کے زیر اہتمام 378 غیر رسمی سکولوں میں13450بچے زیر تعلیم

ملتان/ بدھلہ سنت(سٹاف رپورٹر/نامہ نگار) محکمہ خواندگی و غیر رسمی تعلیم ملتان کے زیر اہتمام یوم خواندگی کے موقع پر تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت ڈی ای او لٹریسی محمد عامر رزاق نے کی۔ تقریب میں بہترین کارکردگی،بہترین ڈرائنگ ، پانچویں جماعت میں ضلع بھر میں پوزیشن ہولڈرز ،بہترین نتائج دینے والی ٹیچرز،اور فرینڈز آف لٹریسی میں انعامات اور شیلڈز تقسیم کی گئیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی ای او لٹریسی ملتان نے کہا کہ محکمہ خواندگی ملتان کے زیر اہتمام 378غیر رسمی سکولوں میں 13450بچے پرائمری تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور 18500 ان پڑھ بالغ افراد کو پڑھنے لکھنے کے قابل بنایا جا چکا ہے۔ اقلیتی بالغ افراد کے لئے 4 سکول ، 15 سکول مدرسوں میں قائم کئے گئے ہیں۔ 100 غیر رسمی ٹیچر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے تعاون سے ورچو ئیل ٹریننگ بھی حاصل کر رہی ہیں ضلع ملتان میں سنٹرل جیل کے ان پڑھ قیدیوں کے لئے اب تک 80 تعلیم بالغاں کے سنٹرز بنائے گئے ہیں ۔ اس موقع پرلٹریسی کوآرڈینیٹر مدثر ،لٹریسی موبلائزر مظفر عباس ،محمد عابد،محمد عمر ،شعیب نور، کاشف مشتاق ،بابر نذیر و دیگر بھی موجود تھے۔
تازہ ترین