• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے سامنے وکلاء کا احتجاج

اسلام آباد میں وکلاء نے سپریم کورٹ کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ ججز تعیناتی میں سینیارٹی کا اصول نظر انداز کیوں کیا گیا؟

وکلاء نے ججز بحالی تحریک کے بعد آج پہلی بار سپریم کورٹ کا بھی بائیکاٹ کر دیا۔

عدالتِ عظمیٰ کے باہر احتجاج میں وکلاء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

وکلاء کے احتجاج کے باعث چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد کے بینچ کے رو برو کوئی وکیل پیش نہیں ہوا۔

وکلاء رہنماؤں نے سندھ ہائی کورٹ کے تمام داخلی راستے بند کر دیئے۔

وکلاء کے احتجاج کی وجہ سے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں بھی مقدمات کی سماعت ملتوی کر دی گئی۔

تازہ ترین