• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واجد اللّٰہ نگری راکاپوشی سر کرنے والے دوسرے پاکستانی کوہ پیما بن گئے


واجد اللّٰہ نگری راکاپوشی پہاڑ سر کرنے والے دوسرے پاکستانی کوہ پیما بن گئے ہیں۔ 

انہوں نے گلگت بلتستان میں واقع "بادلوں کی ماں" کہی جانے والے اس چوٹی کو دوسرے راستے سے سر کیا۔ 

واجد اللّٰہ نگری نے جمہوریہ چیک کے دو کوہ پیماؤں کے ساتھ یہ مہم مکمل کی۔ 

راکاپوشی کی چوٹی دنیا کی 27ویں لیکن کوہ پیماؤں کے لیے مشکل ترین مہمات میں سے ایک ہے۔ 

 اس کی بلندی سطح سمندر سے 7 ہزار 788 میٹر ہے جبکہ اس کی چوٹی اور بیس کیمپ کے درمیان فاصلہ 5000 میٹر کا ہے۔ 

راکاپوشی کے علاوہ دنیا کے کسی بھی پہاڑ کی چوٹی اور بیس کمیپ کے درمیان اتنا فاصلہ نہیں ہے۔ 

واجد اللّٰہ نگری سے قبل پاکستان کے کرنل شیر خان نے 1979 میں راکاپوشی سر کرنے والے پہلے پاکستانی ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ 

تازہ ترین