• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

داعش کا اہم رہنما فاروق بنگلزئی افغانستان میں ہلاک ہوگیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کا اہم رہنما فاروق بنگلزئی افغانستان کے ضلع زرنج نیمروز میں ہلاک ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق داعش کا اہم رہنما فاروق بنگلزئی مبینہ طور پر افغان طالبان کے ساتھ جھڑپ میں مارا گیا ہے۔

فاروق بنگلزئی پر الزام تھا کہ وہ ننگرہار افغانستان سے داعش نیٹ ورک کو سہولت فراہم کرتا تھا۔

ذرائع کے مطابق داعش کے افغانستان میں ہلاک ہونے والے اس رہنما نے کئی بم دھماکوں اور ہلاکتوں کا اعتراف کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فاروق بنگلزئی نے بلوچستان میں ہزارہ، عیسائی برادری اور پولیس اہلکاروں کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

تازہ ترین