مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) میں ٹیمپرنگ سے دھاندلی ہوسکتی ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران احسن اقبال نے کہاکہ وفاقی وزراء نے جس چیف الیکشن کمشنر پر تنقید کی ہے وہ حکومت کے نامزد کردہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اداروں کے سربراہوں پر تنقید تحریک انصاف کی حکومت کا وتیرہ ہے۔
ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ پیپر بیلٹ میں ووٹرز کی شناخت ای وی ایم سے زیادہ محفوظ ہوتی ہے۔